Pages

Wednesday 13 January 2016

To concerned Department !


ٹو کنسرنڈ ڈیپارٹمنٹ...
ندرت کو خط لکھنے بیٹھی تھی تو میری گولی (ٹیبلٹ) کے اوپر لال بتی جلنے لگی....بتی پر ھاتھ مارا تو معلوم پڑا ھاٹ میل پر تم مجھ نے سندیسہ بھیجا ھے مجھے....
تمھاری طرف سے آئے خطوط پر مجھے بے ساختہ دل دھڑکنے کا سبب یاد آجاتا ھے....
کبھی کوئی خیر کی خبر جو نہ آئی تمھاری طرف سے....جب بھی آیا اینٹرنس سرٹیفکیٹ آیا...ڈیٹ شیٹ آئی شیڈول آیا....پر آج تو تم نے حد کر دی....ریزلٹ ھی بھیج ڈالا....سنو تمھیں اپنی منحوس طبیعت پر کوئی شرمندگی نہیں ھے....اگر تم نائی ھوتے ناتو دس گاؤں کی فوتیدگیوں کی خبریں تم نے بریک کیا کرنی تھیں...
مشوره دوں تو ریٹائرمنٹ کے بعد کسی طلاق کے وکیل سے ڈیل کر کے میرج بیورو کھول لینا....اس کا روز گار لگ جائےگا اور تمھاری نحوست....
اوپر سے جو تم کل عالم کی نحوست پھیلا کے نیچے لکھتے ھو نا۔۔ یورز سینسیرلی کنسرنڈ ڈیپارٹمنٹ....یقین مانو کنسرنڈ بارے کنسرنز ھونے لگتے ھیں...
ویسے ایسے خلوص سے ھم باز آئے....
جس میں تم ڈائیرکٹ ابا جی
کو مخاطب کر کے ھماری طبیعت کی جولانی بارے سیر حاصل تبصره کرنے کے بعد مفید مشورے بھی دیتے ھو....میں پوچھتی ھوں میں نے آج تک لکھا ھے تمھارے ابا جی کو خط؟؟؟ تم بھی میرے تک محدود رھا کرو نا۔۔ ابا کو انوالو کرنا ضروری ھوتا ھے؟....فائن(جرمانہ) میرا تمھارا مسئلہ ھے نا مل کے حل نکال لیتے.....وه تو مین ھی عقلمند تھی جو گارڈئین والے خانے میں بھی اپنا نمبر اور ای میل آئیڈی دیا تھا....وگرنہ تم نے تو کوئی کسر نہ چھوڑی تھی مجھ معصوم کے ھاتھ پیلے اور منہ لال کرانے میں....غضب خدا کا....خط کے شروع میں لکھتے ھو ڈئیر مسٹر .......مجھے لگا تم سدھر گئے ھو.....پر ھائے۔۔ ری میری خام خیالی.....تم کہتے ھو آپ کی بیٹی یونیورسٹی میں دنگا فساد کرتی ھے....اے لو اب ایک سر پھاڑنے اور دو چار چپئیڑیں لگانے کو دنگا فساد کھا جانے لگا....
جی لگتی کہوں تو صاحب برداشت ختم ھو گئی ھے تم لوگوں کی نسل میں....کیا ھوا جو سنئیر کے ماتھے پر میرے آزار چار ٹانکے لگ گئے....سنو یہ ڈیپارٹمنٹ کا ڈاکٹر مفت کی تنخواه بٹورنے آتا ھے....ایک تو تم لوگوں کا بھلا سوچو اوپر سے ابا جی تک بات پہنچائو....سچ ھے بھئ بھلائی کا دور نہیں رھا.....
اور ھاں یہ جو تم مجھے خط میں ڈئیر سحرش لکھتے ھو نا۔۔ تو اس سے باز آجاؤ...کچھ اپنی عمر کا لحاظ کرو.....کسی نے دیکھ سن لیا تو کیا کہے گا....
تمھاری مخلص
ایک طالب علم....
سحرش

No comments:

Post a Comment