Pages

Wednesday 13 January 2016

برکت کیا ہے




تمھیں پتا ہے؟ہر الزام ہر گالی واپس آجاتی ہے
واپس آجاتی ہے؟؟؟
کہاں سے؟
ارے پگلے دینے والے کے پاس۔الزام لگانے والے کے اوپر پلٹ آتا ہے۔یہ دنیا گنبد  جیسی ہے۔یہاں جو بھی بولو گے اس کی بازگزشت سنو گے۔ہو سکتا ہے، آج اس کی زبان سے نکلنے والے الزام کی نوک پر تم ہو اور یہ بھی عین ممکن ہے، کل وه اس الزام سے اپنے کسی پیارے کو بچاتا ہو
تم الزام پر دل گرفتہ مت ہوا کرو۔ بس اپنا فیصلہ اس قادرو مطلق کی عدالت میں لے جایا کرو۔اس سے کہا کرو تیری دنیا میں بہت آزار سے ہوں۔حل نکال اب۔اور پھر اس کا حل نکلتا دیکھا کرو بس ۔ہاں ایک اور بات.....اس الزام کی برکت بھی بہت ہوتی ہے۔
اور اب تم یقیننا ہنسو گے۔کہ برکت کیسی؟ تو سنو برکت ایسی کہ جب کوئی تم پر الزام لگاتا ہے نا اور تم بدلے میں حسبنا الله کی ڈھال سے اس کا تیر روک لیتے ہو۔جب تم بدلے میں الزام نہیں لگا تے....تو پتا ہے پھر کیا ہوتا ہے؟؟؟؟
پھر سوره نور اپنی پوری حقانیت سمیت زنده ہو جاتی ہے۔پھر تمھارے  دفاع پر وه قادر و مطلق اتر آتا ہے۔وه پھر تمھارے گناه گار کو اپنا گناهگار سمجھتا ہے۔ پتا ہے وه تب تک معاف نہیں کرتا جب تک تم معاف نہیں کر دیتے۔ اور اس کا معاف نہ کرنا کیسا ھوتا ہے؟؟؟ فرعون کی ممی جیسا عبرت ناک۔شیطان کی عمر جیسا، نہ ختم ہونے والا۔اور ابو جہل کے جہل جیسا، مار ڈالنے والا
اور وه تمھارے گناه گار کا فیصلہ بھی تم پر چھوڑتا ہے۔ چاہےتم حشر کی صبح ہی کیوں نہ کرو
اب تم ہی بتاؤ۔ یہ برکت نہ ھوئی؟
اور اس الزام کے بدلے میں وه انعام دیتا ہے تمھیں۔وه تمھارے ملزم والے پیریڈ میں خودشناسی دیتا ہے تمھیں۔دوست کی پرکھ کراتا ہے۔اور اپنا قرب دیتا ہے۔اب بتاؤ ہے کہیں اور ایسی برکت....؟؟؟

No comments:

Post a Comment