Pages

Wednesday 20 March 2019

اولڈ مین اینڈ سی



ہفتہ کتب
اولڈ مین اینڈ سی
کیا جانے کہان تک شب ہجراں کا دھواں ہو۔
آپ کے ہاتھوں کی گرفت سے زیادہ پھرتیلا شکار ہو آپ کی ہمت سے زیادہ طاقتور آپ کے اعصاب سے زیادہ مضبوط۔ آپکی طبی اور طبعی عمر سے کہیں کم عمر اور جواں سال دشمن۔ لیکن آپ ہارنے سے انکار کردیں۔ شکست تسلیم کرنے سے یکسر انکاری ہوجائیں اڑ جائیں ٹھان لیں ساری طاقتیں آپ کے خلاف متحد ہوجائیں اور آپ سب کو ہرانا شروع کردیں تو یہ انسانی عقل سے ماروا کر دار بنتا ہے ہیمنگوئے کا اولڈ مین۔
میں نے اگر جناح کو نہ جانا ہوتا نیلسن کو نہ پڑھاہوتا اور خان کو نہ پرکھا ہوتا تو ہیمنگوئے کے کردار مجھے ہمیشہ طلسماتی اور خیالی ہی لگتے۔
لیکن اپنے اردگرد ایسے کردار چلتے پھرتے زندگی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر زندگی کے جبڑوں سے اپنا حق چھین کر لیتے دیکھے تو زندگی پر ہیمنگوئے کے کرداروں پہ میرایقین مضبوط تر ہوتا چلا گیا 
چوراسی دن آپ شکار کے بغیر لوٹتے رہیں بستی آپ کو سبز قدم جاننے لگے کھانا تو کھانا شکار کا چارہ بھی نہ ملے آپ کی کشتی نحوست کی علامت سمجھی جانے لگے لیکن پھر بھی آپ چل پڑیں اپنی ہی دھن میں مگن تو آپ کو اولڈ مین این سی نہ پکاراجائے تو کس چیزسے اسیسوسیٹ کیا جائے آپکو۔
ہیمنگوئے کو اس ناول پر کئی ایوارڈ دئیے گئے۔ 
انسانی عزم ہمت حوصلے اور ناقابل شکست ہونے جیسے کئی لازوال اوصاف تو بیان کیے ہی گئے ہیں اس میں۔
لیکن جو بوڑھے کی (سولویکیز)خود کلامیاں ہیں وہ جان لیوا ہیں۔
نیکی سے محبت بدی کی مخالفت ہیرو شپ دشمن کا کردار نا مناسب حالات ان سب کو ایک ہی ناول میں پڑھنا ہو تو اولڈ مین این سی پڑھ لیں۔
اگر فتوے سے امان پاؤں تو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر رب نے مجھ سے ظلم کے خلاف میری کاوشوں کے متعلق سوال کیا تو میں یہ بھی کہوں گی میں نےاولڈ مین این سی کی شارکوں سے نفرت کی تھی۔
کسی بھی لکھاری کہ سب سے بڑی کامیابی یہ ہوتی ہے کہ قاری ویسا ہی محسوس کرے جیسا وہ محسوا کرانا چاہتا ہے۔تو ہیمنگوئے کے بوڑھے سے محبت اور شارکوں سے نفرت یہ وہ دونوں باتیں ہےجو ہر قاری پہلی سطر سے آخری تک۔محسوس کرتا ہے۔
احساسات کی ٹرین ہے جو ہیمنگوئے کے قلم سےقاری کےذہن پر چلتی ہے۔
سمندر کو جیتاجاگتا کردار بنانا بھی ہیمنگوے کا ہی خاصا ہے۔آسمان دھوپ سورج ہوا طوفان آسمان مین اڑتے پرندے حتی کہ ہواکارخ کھلا سمندراورچھوٹی مچھلیاں کوئی بھی تو ہیمنگوئے کے قلم کہ زد سے محفوظ نہ رہ سکا۔
چھوٹی سے چھوٹی تفصیلات اور منظر نگاری پر بھرپور توجہ دی ہے۔
ناول کو پڑھنے کے لیے کافی کالی رات اور بیک گراؤنڈ میں اے دوست ذرا اور قریب رگ جاں ہولگا ہو تو کیا ہی بات۔
جب آپ بوڑھے کے ساتھ سمندر کو نکلیں تو پٹھانے خان تان اٹھائے 
میں ایک زمانے سے تمہیں ڈھونڈ رہا ہوں۔
تم ایک زمانے سے خدا جانے کہاں ہو
کیونکہ۔۔۔۔
کیا جانے کہاں تک شب ہجراں کو دھواں ہو۔
کیا جانے زندگی نے کہاں کہاں آزمائش کا دھواں بھرا ہو۔
اسے پڑھ لیں تو اچھاہے۔ اردو سمیت کئی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا۔
انگریزی والا لنک حاضر ہے۔

1 comment:

  1. Is merit casino legit or scam? Find out here! - CommissionCasino
    What Are the Benefits of Playing at a Good Fair Play Online Casino? Is 카지노 Best Chance for you to 메리트 카지노 Get Fair Play Casino Games? 바카라 사이트 How to Play for Free on

    ReplyDelete