Pages

Wednesday 13 January 2016

الحمداللہ


پانی کا دوسرا گلاس بھرنے کے بعد، سکتے کی سی کیفیت طاری تھی۔شفاف شیشے کو گھورتے ہوئے، بے ساختہ اس کے رحمان و رحیم ہونے کا احساس ہوا اور خود کو اس کی رحمتوں کےوسیع سمندرمیں پایا 

پتا ہے کیوں؟؟؟
کیونکہ کہ یہ میرا دوسرا گلاس تھا پانی کا۔ اور دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں۔جو دوسرا گھونٹ پیتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں کل کی بجائے آج ہی  پھر سے ڈائیلاسسز  نہ کروانا پڑ جائے۔
کبھی گہری سانس لیتے ھوئے سوچاہے؟ تم نے کہ کتنے بلیسڈہو تم۔دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں۔ اگر وه گہری سانس بھر لیں  تو ایستھما کا حملہ ہو جاتا ہے
تمھیں پتا ہے؟ روزانہ صبح اٹھ کر یہ سوچتے ہوئے عازم منزل ہونا کہ کیا مصیبت ہے۔دراصل کتنی بڑی رحمت ہے۔دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں۔ جو صبح جاگ تو جاتے ھیں پر اٹھ نہیں پاتے۔اور کچھ اٹھ بھی جائیں تو انہیں  کسی "مصیبت" کی طرف جانا  ھوتا  ہے اور
تم جانتے ہو؟ ہر روز جب سورج رخصت لیتا ہے تو چاند کا فسوں پھیلتا ہے اور تمھارا سسٹم اس کے ساتھ ساتھ خودکار طریقے سے چلتا ہے۔تو یہ رحمت کی کونسی منزل ہے؟نہیں شائد تم نہیں جانتے
سنو کچھ لوگوں کے سسٹم میں رات آ کر ٹہر جاتی ہے۔اور پھر ان کے ہاں سورج غروب نہیں ہوتا۔جب تم سات گھنٹے سونے کے بعد نیند کی کمی کی شکائت کرتے ہو نا۔تب وه بہتر گھنٹے پورے کر چکےہوتے ہیں مسلسل جاگنے کے
کیا پھر بھی تمہیں نہیں لگتا کہ...وه محبت کرتا ہے تم سے...
سحرش

No comments:

Post a Comment