Pages

Wednesday 13 January 2016

بابا کی رانی

ان لڑکیوں کی بھی مجھے سمجھ نہیں آتی۔جو گھروالوں والوں کے لیے بابا کی رانی اور "باھر والوں" کے لیے،سم ونز پرنسسز کا آئیڈی بناتی ہیں۔
اور ان دونوں میں عجیب متضاد دنیائیں بسا رکھی ہوتی ہیں۔
گھر والے اکاؤنٹ پر لسنگ تاجدار حرم۔
اور باھر والے پر ایم سو لونلی۔
گھر والے پر فیلنگ الحمدلله...
اور۔
باہر والے پر لائف سکس۔(life sucks)
گھر والے پر واچنگ کیو ٹی وی۔
اور باھر والے پر فیفٹی شیڈز آف گرے۔
گھر والے اکاؤنٹ کا سٹیٹس۔۔آئی لو کوکنگ۔
اور باھر والے کا۔۔ لو ٹو ھینگ آؤٹ ود بڈیز۔
کیا پاگل پن ھے؟؟؟
مسنگ سم ون باہر والے پر اور مائی فیملی مائی ورلڈ گھر والے پر۔
ہم تو ایک بات جانتے ہیں۔۔۔بنو اگر اس " سم ون" کو گھر والوں کے سامنے اپنا نہیں سکتی نا تو تمھارے تعلق میں کوئی گڑ بڑ ضرور ہےاور اگر اپنا نہیں سکتی تو مس کرنے کا بھی حق مشکوک ہی سمجھو۔۔ بی بنو....
اور اگر ایم سو لونلی سننا ھے نا تو ڈنکے کی چوٹ پر سنو۔ وگرنہ تاجدار حرم پر گزارا کرو اپنے بابا کی رانی۔اس بابا کو بھی مان ہے، تم پر۔ ذرا دھیان میں رہے گڑیاکہ۔
پرندے ڈر کے اڑ جائیں تو پھر لوٹا نہیں کرتے۔
یقین اٹھ جائے۔ تو پھر واپس نہیں آتا۔ہواؤں کا کوئی طوفاں کبھی بارش نہیں لاتا۔
اور ہاں۔۔۔
لہجے برف ہو جائیں تو پھر پگھلانہیں کرتے۔
تو  سنو بنو، سو باتوں کی ایک بات۔فیس بک کرو استعمال جم جم کرو۔پر یہاں بھی دھیان میں رھے کہ
تم "بابا کی رانی ھو".....


No comments:

Post a Comment