Pages

Wednesday 13 January 2016

In Serach Of Inner Mystery


زمین پر تنہا آدمی اور اس کی رفیق ایک عورت ۔ حاکم کا غصہ اور معافی مانگنے ہمراه لے گئے ایک عورت کو

شقی القلب نمرود اور ابراھیم (علیہ السلام) کا ساتھ دینے کو ساره ایک عورت
گود میں نبی ( علیہ السلام) ھے بیابان دشت بھی جس کی ویرانی سے گھبرا جائےوه لق و دق صحرا....اور نبی کی حفاظت پر معمور کون۔۔ایک عورت
صبر ایوب کے پیچھے ایک عورت کی محنت و مشقت
موسی علیہ السلام کی مخافظ عورت۔۔ان کو فرعون کے محل تک بحفاظت پہنچانے پھر وہاں تدبیر بتانے والی عورت
عیسی علیہ السلام کی تن تنہاپرورش کرنے والی عورت
شعیب علیہ السلام کی عزت و آبرو کی محافظ، بکریوں کے ریوڑ کو چرانے والی عورت
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا پہلا سفر تجارت ارینج کرنے والی عورت
وحی پر دلاسہ دینے والی، کمبل اوڑھانے والی، مال خرچ کرنے والی عورت
عمر رض جیسے ایڈمنسٹریٹر کو مہر کے احکام بتانے والی عورت
عثمان رض کے ساتھ جان جان آفرین کے سپرد کرنے والی عورت
اور۔۔تمھیں جنم دینے والی، اپنے وجود میں سینچنے والی عورت
اور تم کہتےہو۔۔۔یہ میری برابری کرنے کے قابل نہیں( ہاں بھئی نبیوں ولیوں سے معتبر جو ٹہرے۔ نعوذ باللہ) یہ جواب دے، تو اس کو مارنے کا حق مخفوظ رکھتا ہوں میں۔
یہ کسی بات پر اعتراض کرے، تو مجھے خدا کے ساتھ لگے اپنے مجاز کے لاحقے کو ہٹا دینا پڑتا ہے
تم کہتےھو۔یہ کتنی سانسیں لے گی؟ یہ کیسے رنگ پہنےگی؟ یہ کیسی ہنسی ہنسے گی؟ یہ سب میں ڈیسائڈ کروں گا۔اس کی ذات پر اس کا کوئی اختیار باقی نہیں رہا....کیونکہ الله اور اس کے رسول کو گواه بنا کر میں نے اس کی "ذمہ داری" اٹھائی تھی۔لہذا اب یہ اپنے والدین بہن بھائیوں سے قطع تعلقی کرنے کا،  میرا زمینی خدائی حکم مانے تو میری اناکے شملہ میں چار بل اور پڑتے ہیں
یہ میرے اشاره ابرو پر جان دےگی۔ تو اس کی بخشش ہوگی۔  نہیں تو جھنمی ھے یہ عورت۔
جھنمی۔۔آگ میں جلائی جائے گی۔جب ادھر آگ میں جلائے جانا ہے۔ تو کیوں نہ ایک زمینی جھنم اس کے لیے میں بنا ڈالوں عادت ہو جائے گی اسے۔
عورت کو مارنے کا حق مخفوظ رکھتا ہوں۔
اگر یہ سوچ ہے نا آپ کی تو پھر جان لیجیے احساس کمتری کی ماری گھٹیا مخلوق ہیں آپ....لہذا میری طرف سے فٹے منہ قبول فرمایئے۔

No comments:

Post a Comment