Pages

Thursday 28 January 2016

پورا منظر


کھڑکی سے بوند بوند سرپٹختی زندگی نئے موسموں کی نوید سناتی ھے__بہاروں کی آمد کے قصے شگوفوں کے پھوٹنے کی باتیں کلی کی پھول تک کے سفر کی داستاں
پتا ھے لوگ بارش میں مسکرانے کیوں لگتے ھیں؟کیوں؟
کیونکہ بارش خوشی ھوتی ھے رب کی خوشی...اپنے بندوں کے ساتھ میوچل خوشی، پورا منظر ھوتی ھے بارش__ جیسے کوئی بچہ جگنو مٹھی میں قید کر کے الوھی مسکان چہرے پر سجائے روشن آنکھوں سے دنیا کو دیکھتا ھو۔۔ بالکل ویسا پورا منظر سرخوشی، پا لینے کی طمانیت مٹھی میں قید "دنیا" پر فخر...ھر جذبہ اپنی شدت کے ساتھ موجود ھوتا ھے.
جیسے کوئی کوه پیماء سخت موسم میں چوٹی سر کرے اور اس چوٹی کے سرے پرایک لحظہ رک کر محسوس کرے زندگی کو اس لمحے میں تاثرات کا جو ھجوم ھوتا ھے نا اس کی آنکھوں میں بالکل  ویسا منظر
کھڑکی کے شیشے سے پرے بوند بوند دھندلاتا ھوا منظر۔۔۔کھڑکی پر قطرے ٹپکاتی بیل شفاف آسمان پرسکون دھرتی دریا میں رک رک کر چلتا ھوایک بوٹ ھاؤس دوور کہیں جنگل میں بجتی ھوئی بانسری جس کی اٹھان پر وائلن کا گماں گزرتا ھو__کسی کی بات کا کوئی جگنو تھامے کھڑکی سے پرے دیکھتے ھوں آپ 
!!!!منظر پورا ہوا نا
سحرش

No comments:

Post a Comment